
اسرائیل کے ساتھ کھلی جنگ کی حالت میں ہیں ،حوثی سربراہ
ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
یمن میں ایران کی حمایت یافتہ باغی حوثی ملیشیا کے سربراہ عبد الملک الحوثی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیل، امریکا اور برطانیہ کے ساتھ کھلی جنگ میں ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الحوثی نے باور کرایا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔خطاب میں الحوثی نے کہا کہ الحدیدہ کی بندر گاہوں اور صنعا میں دو پاور اسٹیشنوں پر حملوں سے اسرائیل کو نشانہ بنانے اور فلسطین کی نصرت سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔