میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ائیرپورٹ کے قریب، اربوں کی زمین کے کھاتوں میں ہیرا پھیری

ائیرپورٹ کے قریب، اربوں کی زمین کے کھاتوں میں ہیرا پھیری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی ایئرپورٹ کے قریب اربوں روپے کی زمین کے کھاتوں میں ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ہے ۔ جس پر اینٹی کرپشن نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر کو طلب کرلیا۔ اینٹی کرپشن نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چار ایکڑ زمین کے کھاتے میں ہیرا پھیری پر ریونیو افسران کو سولہ اکتوبر اور پانچ نومبر کو نوٹس جاری کیا تھا۔ ریونیو افسران زمین کا کھاتہ تبدیل کرنے سے متعلق جواب دینے میں ناکام رہے ۔ اینٹی کرپشن کے مطابق جواب نہ دینے پر یکطرفہ رپورٹ چیف سیکریٹری کو پیش کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں