میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شام میں تبدیلی ایران کے خلاف کامیابی ہے ،الجولانی

شام میں تبدیلی ایران کے خلاف کامیابی ہے ،الجولانی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

شام میں اپوزیشن فورسز ہیئت تحریر شام اور اتحادی گروپوں کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ شام میں ہونے والی تبدیلی خطے میں ایران کے خطرناک منصوبے کے خلاف بڑی کامیابی ہے ۔اپنے بیان میں احمد الشرع کا کہنا تھاکہ ایران کے منصوبے خطے کے عوام کیلئے تکلیف دہ ثابت ہوئے ، ایرانی عوام سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر بشار الاسد نے منشیات کی پیداوار میں عالمی ریکارڈ قائم کیا، روس بشارالاسد کی گرتی ہوئی ساکھ سے بیزاری ہونے لگا تھا۔ احمدالشرع نے بتایاکہ خط وکتابت کے ذریعے روس کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کی ہے اور روس کو نئے سرے سے تعلقات قائم کرنیکا موقع فراہم کیا ہے ۔ان کا مزید کہناتھاکہ موجودہ تبدیلی اچانک نہیں ہوئی بلکہ کئی سالوں کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ، شام کے علاقوں اور شہروں پر اپوزیشن فورسز کے قبضوں کے دوران کوئی نقل مکانی دیکھنے میں نہیں آئی۔اسرائیل کے حوالے سے احمد الشرع کا کہناتھاکہ اسرائیل ایران کے بہانے شام میں مداخلت کرتا آیا ہے ، اب شام میں غیرملکی مداخلت کا کوئی وجود نہیں رہا، اسرائیل کیلئے غیرملکی مداخلت کا کوئی جواز باقی نہیں رہا اور اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے دعویٰ کیا تھاکہ شام میں بشار الاسد حکومت کاخاتمہ امریکا، اسرائیل اور شام کے پڑوسی ملک کے منصوبے کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا تھاکہ شام میں باغی گروپوں کے مقاصد ایک دوسرے سے الگ ہیں،شام کے ہر باغی گروپ کے اپنے علیحدہ مقاصد اور ایجنڈا ہے ، وقت ثابت کریگا کہ ان لوگوں کا کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا علاقے میں اپنے قدم جمانا چاہتا ہے ، فتنہ داعش کے دوران ایران کی شام میں موجودگی کا مقصد مقدس مقامات کا تحفظ تھا، ایران کی موجودگی کا مقصد امن قائم کرنے میں شامی حکومت کی مدد کرنا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں