بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش کو شکست دیکر پاکستان عالمی چیمپئن بن گیا
شیئر کریں
ملتان:پاکستان چوتھے بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گیا-
زرائع کے مطابق بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا-
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 140 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 10.2 اوورز میں ہی پورا کرلیا ۔
ملتان میں چوتھے بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا-
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 140 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 10.2 اوورز میں ہی پورا کرکے چوتھا بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔
بنگلہ دیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے عارف حسین 54 رنز بناکر نمایاں رہے-
سلمان 31، عاشق الرحمن 22 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا-
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے بابر علی نے 2، محمد سلمان، مطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے محمد صفدر اور نثار علی نے اننگز کا آغاز کیا اور بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے قومی ٹیم کو چیمپئن بنوادیا۔
چوتھے بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف 6 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔