میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی چوک احتجاج، عمران سمیت 96پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈی چوک احتجاج، عمران سمیت 96پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے گرد گھیرا مزید سخت کردیاگیاہے۔انسداد دہشتگردی عدالت سے پولیس نے ڈی چوک میں احتجاج پر عمران خان سمیت دیگر رہنماں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہسار پولیس نے مقدمہ نمبر 1032 میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ انسداد دہشتگردی عدالت سے پولیس نے بشری بی بی، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین،علی بخاری اور عامر مغل، عمر ایوب، شیر افضل مروت، خالد خورشید،فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔اسی طرح عدالت نے ایم این اے عبدالطیف، فاتح الملک ،علی ناصر ،صوبائی وزیر ریاض خان علی زمان ، پیر مصور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی اور شہرام خان ترکئی کے بھی وارنٹ جاری کردیئے ۔علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت سے بریگیڈیئر(ر) مشتاق اللہ، میجر(ر) راشد ٹیپو ، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ ، مراد سعید ،رف حسن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، راجہ بشارت اور زرتاج گل سمیت 47 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔جج نے ملزمان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔جن ملزمان کے وارنٹ جاری ہوئے ان میں وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور، راجہ بشارت، زرتاج گل، اعجاز احمد چٹھہ سمیت دیگر شامل ہیں۔عدالت نے ملزمان کو گرفتار کر کے اگلی سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔دوسری جانب 9 مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک مرتبہ پھر مخر کردی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کی دفعہ کو چیلنج کر دیا، جس پر عدالت نے درخواست پر بحث کیلئے استغاثہ کو کل کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کو 5 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ حکم کے باوجود وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سی پی او راولپنڈی سمیت چار افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں