میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ  انتظامیہ کو سنگین دھمکیاں موصول

ٹرمپ انتظامیہ کو سنگین دھمکیاں موصول

Author One
جمعرات, ۲۸ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

واشنگٹن :موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اراکین کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں۔

خبر رساں ادارے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے کیرولین لیویٹ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات اور آج صبح نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے کئی نامزد ارکان اور انتظامی عہدیداروں کو اور ان کے ساتھ رہنے والوں کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے نشانہ بننے والے افراد کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اراکین کو جھوٹی افواہ اور بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی۔

اقوام متحدہ کی سفیر کے طور پر نامزد کی جانے والی ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی کانگریس وومن ایلیس اسٹیفینک کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی-

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور کمسن بیٹے کے ساتھ واشنگٹن سے گھر واپس جا رہی تھیں جب انہیں اس دھمکی کے بارے میں علم ہوا۔

امریکا کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی) نے کہا کہ متعدد بم دھمکیوں اور افواہوں کے واقعات ان کے علم میں ہیں اور تمام ممکنہ خطرات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

رواں سال بھی انتخابات سے قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں