ہم یہاں بیٹھے ہیں ، عمران خان کے پیغام تک کہیں نہیں جائیں گے ، علی امین گنڈا پور
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھرپور کریک ڈاؤن کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ادھر سے کہیں نہیں جارہے اور یہیں بیٹھیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے پولیس اور رینجرز کے بھرپور کریک ڈاؤن کے بعد نامعلوم مقام سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ریاست ماں کی حیثیت رکھتی ہے مگر اس ریاست نے ہم پر ظلم شروع کر رکھا ہے ، ہم پر شیلنگ اور گولیاں برسائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سے کہی جانے والے نہیں اور بانی چیئرمین کے پیغام کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ اُن کے لیے ہمارا سب کچھ قربان ہے ، بانی چیئرمین اگر کہے گولی کا جواب گولی تو ایسا ہی کریں گے ۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم ادھر ہی بیٹھے ہوئے ہیں اور بیٹھے رہیں گے ۔