اسلام آبادمیں4رینجرز ایک پولیس اہلکارشہید
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی گئی جس کے نتیجے میں 4 رینجرزاور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکام دیے گئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے ڈیوٹی پر موجود رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی۔مجموعی طور پر اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے ۔