میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کا معاملہ سنگین ہوگیا،قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کا معاملہ سنگین ہوگیا،قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی ہدایت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے ۔ گزشتہ دنوں وزارت پٹرولیم اور خزانہ نے دو فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی تھی لیکن آئی ایم ایف نے پٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات پر 2 کے بجائے 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا کہہ دیا۔ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر 2 کے بجائے 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔وزارت پٹرولیم اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو تفصیلی بریفنگ دے گی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے اس سلسلے میں صاف بتادیا ہے کہ سیلز ٹیکس 18 فیصد ہی ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں