شمالی غزہ میں 3صحافیوں سمیت 53 فلسطینی شہید
شیئر کریں
غزہ اور لبنان میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی حملوں سے ایک ہی دن میں شمالی غزہ میں 3 صحافیوں سمیت 53 فلسطینی جبکہ لبنان میں 21 شہری شہید ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر حملہ کیا، جس میں 1 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اسکول پر اسرائیلی بم باری میں 3 صحافیوں سمیت 11 فلسطینی شہید ہو گئے ۔جنین میں فلسطینی مزاحمتی گروپ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔شمالی غزہ کے محصور علاقے بیت لاہیہ میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 40 فلسطینی شہید ہو گئے ۔غزہ میں شجائیہ کے علاقے میں اسرائیلی حملے میں 3فلسطینی شہید ہوئے ۔اسرائیلی فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا۔شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے محاصرے کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد تقریبا ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے۔جس میںخواتین اور بچے بھی کافی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے شمالی غزہ کی خوفناک صورتِ حال اور اموات پر حیرانگی و صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ادھر لبنانی میڈیا کے مطابق لبنان کے علاقے صور کے ضلع رمل پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی ایک عمارت پر بم باری سے 3 افراد شہید اور 2 زخمی ہو گئے ۔