بشریٰ بی بی 9ماہ بعد ضمانت پر رہا، اڈیالہ جیل سے بنی گالہ پہنچیں پھر پشاور روانہ ہوگئیں
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی 9ماہ بعد ضمانت پر رہا، اڈیالہ جیل سے بنی گالہ پہنچیں پھر پشاور روانہ ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق بشری بی بی وزیراعلی ہائوس پشاور کی انیکسی میں رہیں گی، ان کا شوکت خانم اسپتال میں چیک اپ کا بھی امکان ہے۔بشری بی بی بنی گالہ سے خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ انیکسی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بشریٰ بی بی سے ملاقات اور اہم امور پر مشاورت بھی متوقع ہے۔