میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کاصوبے میں نئی جیلوں کے قیام کافیصلہ

سندھ حکومت کاصوبے میں نئی جیلوں کے قیام کافیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائدقیدیوں کے معاملے پر صوبائی حکومت نے نئی جیلوں کے قیام کے منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا، مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جکھرانی کوسندھ کے مختلف شہروں میں اراضی تلاش کرنے کا ٹاسک مل گیا، کراچی سمیت ٹھٹھہ،جامشورو،میر پور خاص،اور دھابیجی میں نئی جیلیں بنائی جائیں گیں۔ذرائع کے مطابق سندھ کی 26جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش 10ہزار 285 ہے جس میں حالیہ دنوں 17ہزار 300سے زائد قیدی موجود ہیں، سب سے زیادہ قیدی کراچی کی سینٹرل جیل اور ملیرجیل میں موجود ہیں جہاں 8ہزار سے زائدمجرم اپنے جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ سینٹرل جیل حیدر آباد،ڈسٹرکٹ جیل بدین،ڈسٹرکٹ جیل میر پور خاص،سینٹرل جیل سکھر،سینٹرل جیل لاڑکانہ،ڈسٹرکٹ جیل جیکب آ باد،ڈسٹرکٹ جیل شکارپور میں قیدیوں کی تعداد جیلوں میں گنجائش سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ان تمام جیلوں میں قید17ہزار300 قیدیوں میں سے 4ہزار 100قیدی سزا یافتہ بتائے جاتے ہیں، جبکہ 60 فیصد قیدیوں کے مقدمات کی سماعت مکمل ہونا باقی ہے۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے سبب قیدیوں کو مہلک وائرس سے محفوظ کرنے کیلئے سندھ میں نئی جیلوں کے قیام کے منصوبے کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، رواں سال سندھ میں مزید جیلیں بنائے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں