سندھ بلڈنگ ، ڈائریکٹر ڈیمالیشن بنے کالے گروپ کے رکھوالے
شیئر کریں
غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام پر مامور ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان نے کالے گروپ سے گٹھ جوڑ کرکے ناجائز آمدن کو بڑھا لیا اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ انسانی جانوں کو خطرات سے لاحق کررکھا ہے ، اس ضمن میں متعلقہ متاثرین کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے ،ضیاء اور زاہد کالے نے سندھ بلڈنگ افسران کی ملی بھگت سے ناجائز تعمیرات مافیا کو آزادی دلوارکھی ہے ، اس وقت لیاقت آباد کی تنگ گلیوں کے رہائشی پلاٹ 2/793 اور3/808 پر کمرشل تعمیرات کی جارہی ہیں ، جس کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کروادی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق غیرقانونی کمرشل پورشن کے بڑھتے ہوئے کاروبار سے سرکاری خزانے کو خطیر نقصان پہنچانے والوں کو سندھ بلڈنگ افسران کی کھلی سرپرستی حاصل ہے ، جس جانب سے متعلقہ حکام نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے