میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، ٹریٹمنٹ پلانٹ آپریٹ کرنے میں ناکام

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، ٹریٹمنٹ پلانٹ آپریٹ کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ٹریٹمنٹ پلاٹس غیر فعال ہو گئے۔ واٹر بورڈ انتظامیہ ٹریٹمنٹ پلاٹس آپریٹ کرنے میں ناکام ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکٹ 1996 کے چیپٹر فائیو کے سیکشن 3 بی میں واضح طور پر تحریر ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سیوریج اور خارج ہونے والے صنعتی پانی کے اخراج کے لئے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر۔ مرمت اور آپریشنل کرے گا۔ نیشنل سینیشن پالیسی 2006 کے مطابق سیوریج اور صنعتوں کے خارج ہونے والے پانی کو صاف پانی میں اخراج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کراچی کے ضلع ملیر اور ضلع جنوبی میں واقع سائٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، محمود آباد ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ماڑی پور ٹریٹمنٹ پلانٹ غیر فعال ہیں۔ کراچی شہر کے تینوں ٹریٹمنٹ پلانٹ غیر فعال ہونے کے باعث صنعتوں اور سیوریج کا 455 ایم جی ڈی گندہ پانی سمندر میں خارج کیا جاتا ہے، سمندر میں گندہ پانی خارج کرنے کے باعث سمندری حیات اور ایکو سسٹم کی شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی شہر کے تینوں ٹریٹمنٹ پلانٹس کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ سیوریج اور صنعتوں کے خارج ہونے والے پانی کو صاف کر کے سمندر میں خارج کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں