میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی پاکستانی آج گھرمیں نہ بیٹھے (پی ٹی آئی کی عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل)

کوئی پاکستانی آج گھرمیں نہ بیٹھے (پی ٹی آئی کی عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل)

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کردیا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آج نماز جمعہ کے بعد ہر ضلع ہر شہر میں احتجاج ہوگا ، بانی پی ٹی آئی،پارٹی لیڈرز اور ورکرز کی رہائی کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور نے عوام سے سڑکوں پر نکلنے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی ترامیم کیخلاف قوم کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا ، آج آواز نہ اٹھائی تو کل ہماری نسلیں بھی یہی سب بھگتیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنیوالوں کوکہتاہوں ایسیفیصلینہ کریں جوقوم کے مفاد میں نہ ہوں، ان فیصلوں سے جو بھی نقصانات ہوئے آج ان کا جواب بھی دینا ہوگا، ہم آئین و قانون کے تحفظ کیلئے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں