میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن کمیٹیII کااجلاس ، بدعنوانوں کے خلاف تحقیقات منظور

اینٹی کرپشن کمیٹیII کااجلاس ، بدعنوانوں کے خلاف تحقیقات منظور

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

اینٹی کرپشن کمیٹی ٹو کے اجلاس میں محکمہ رویونیوکے 10 افسران کے خلاف اوپن انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔ جبکہ تین افسران کے خلاف کرپشن کی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اینٹی کرپشن کمیٹی ٹو کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اینٹی کرپشن کے افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں میں رشوت اور بدعنوانی کی مختلف شکایات کا جائزہ لیا گیا اینٹی کرپشن کے افسران نے اجلاس کو مختلف سرکاری محکموں کے خلاف شہریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو حکومت سندھ کے مختلف محکموں کے 43 افسران اور ملازمین کے خلاف شکایات موصول ہوئیں سب سے زیادہ 10 شکایات محکمہ روینیو اینڈ رجسٹریشن کے افسران اور ملازمین کے خلاف موصول ہوئیں۔ اجلاس نے محکمہ روینیو اینڈ رجسٹریشن کے افسران اور ملازمین کے خلاف تمام 10 شکایات کی اوپن انکوائری کی منظوری دی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 4 افسران اور ملازمین کے خلاف کرپشن میں ملوث ہونے کی شکایات ملیں۔ کے ڈی اے کے 2 افسران اور ملازمین کے خلاف کرپشن میں ملوث کی شکایات ملیں۔ جبکہ پولیس، بلدیہ عظمی کراچی، اوقاف محکمہ روینیو محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے خلاف افسران اور ملازمین کے خلاف بھی کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کے ڈی اے کے دو افسران اور ملازمین کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول ہوئی۔ اجلاس میں محکمہ اینٹی کرپشن کو ہدایت کی گئی کہ وہ رشوت میں ملوث افسران اور ملازمین کے خلاف انکوائریز زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں مکمل کرے۔اجلاس نے بدعنوانی میں ملوث 3 افسران اور ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جبکہ تین افسران اور ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا کہ کرپشن کی شکایات تیزی سے نمٹائی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں