میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے پی ٹی، اربوں روپے کی اراضی پر قبضہ ، وصولی میںناکام

کے پی ٹی، اربوں روپے کی اراضی پر قبضہ ، وصولی میںناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی اربوں روپے کی زمینوں اور پلاٹس پر قبضے اور بقایائوں کی وصولی میں ناکامی،کے پی ٹی کے افسران اور ملازمین پر ایک ارب روپے 75 کروڑ روپے کے الائونسز کی بارش کرد ی گئی۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق جنرل فنانشل رول 25 میں تحریر ہے کہ کوئی بھی ادارہ افسران اور ملازمین کے مالی فائدہ وزارت خزانہ کی منظوری سے دے گا، لیکن کراچی پورٹ ٹرسٹ نے مالی سال 2022-23 کے دوران افسران اور ملازمین کو ایک ارب 75 کروڑ روپے کمپنسیٹری الائونس، یوٹلٹی الائونس، پورٹ الائونس، ہاربر الائونس، ایجوکیشن الائونس اور ایچ او ڈی الائونس کی مد میں جاری کئے، کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے کے پی ٹی کے افسران اور ملازمین کو جاری کئے گئے الائونسز وفاقی حکومت کے دیگر ملازمین کو فراہم نہیں کئے جاتے اورکے پی ٹی کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر افسران اور ملازمین کو غیر قانونی طور پر الائونسز جاری کئے۔ کے پی ٹی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنے مالی / تنخواہ رولز تیار کررہا ہے اور تنخواہ کے رولز کے پی ٹی کے بورڈ آف گورنرس سے منظور کروائے گئے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی منظوری کا انتظار ہے۔ اعلیٰ حکام نے ہدایت کی ہے کہ کے پی ٹی انتظامیہ افسران اور ملازمین کو غیر قانونی طور پر جاری ہونے والے الائونسز فوری طور پر بند کرے اور جن افسران ، ملازمین کو غیر قانونی الائونسز جاری کئے گئے ہیں ان سے رقم واپس وصول کی جائے۔ واضح رہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی ) کی ایک ہزار ایکڑ زمین اور سینکڑوں قیمتی پلاٹس پر قبضہ ہوگیا ہے اور کے پی ٹی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران ادارے کی زمین سے قبضہ ختم کروانے میں ناکام رہے ہیں، زمین اور پلاٹس پر قبضوں کے باعث قومی ادار ے کو 57ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، اس کے علاوہ کئی کرائے دار اور آئل کمپنیز سے بھی کے پی ٹی افسران9 ارب روپے کی بقایاجات وصول نہیں کرسکے لیکن بھی کے پی ٹی انتظامیہ نے ڈیڑھ ارب روپے کے الائونسز افسران اور ملازمین کو جاری کئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں