29ستمبر، جماعت اسلامی کا 10شاہراہوں پر دھرنوں کا اعلان
شیئر کریں
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعرات کے روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ حکومت کی جانب سے تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت کے مطابق ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں اتوار 29ستمبر کو کراچی میں 10اہم شاہرائوں پر دھرنے دیئے جائیں گے ، جن میں شاہراہ فیصل ، نیشنل ہائے وے ، سپر ہائی وے ، شاہراہ پاکستان ،شاہراہ شیر شاہ سوری ، حب ریور روڈ،شاہراہ قائدین ،تین تلوار ،ماڑی پور روڈ شامل ہیں۔ ملک بھر میں مہنگی بجلی آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں ، بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے تنخواہ دار طبقے اور تاجروں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کی ”حق دو عوام کو تحریک و ممبر شپ مہم ” ملک گیر سطح پر جاری ہے۔ حکمرانوں سے عوام کا حق لے کر رہیں گے۔