میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی پھر سپریم کورٹ پہنچ گئی

مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی پھر سپریم کورٹ پہنچ گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے کیس میں مزید وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی گئی جس میں الیکشن کمیشن کے ممکنہ فیصلے پرحکم امتناع کی بھی استدعا کی گئی ہے ،عدالت واضح کرے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق 12 جولائی کے آرڈر پر نہیں،پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن کوسپیکر کے خط پر عدالت وضاحت کرے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کے زیر التوا ہونے تک الیکشن کمیشن کو کسی بھی جماعت کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے روکا جائے اور عدالت ان تمام پہلووں کی وضاحت جاری کرے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کے خط کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں۔درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیاگیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے سپیکروں کے خطوط الیکشن کمیشن کی جانب سے نظر انداز کئے جانے چاہئیں۔14 ستمبر کے وضاحتی حکم نامے کی روشنی میں الیکشن کمیشن 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں