میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی کے وزیر کی 3 لاکھ مساجد کو مسمار کرنے کی دھمکی

مودی کے وزیر کی 3 لاکھ مساجد کو مسمار کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

مودی سرکار کے وزیر گری راج نے دھمکی دی ہے کہ بھارت میں موجود 3 لاکھ سے زائد غیر قانونی مساجد کو اگر گرانا پڑا تو ہم ایسا ضرور کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر ٹیکسٹائل گری راج نے دعویٰ کیا ہے کہ پورے ہندوستان میں اس وقت 3 لاکھ سے زائد ایسی مساجد ہیں جو غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں۔ شملہ کی طرح انھیں گرانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔وزیر گری راج سنگھ کے اس جھوٹے اور بے بنیاد دعوے پر وزیراعظم مودی کی خاموشی مسلمانوں پر مذہبی آزادی پر قدغن لگانے کی کوششوں کو حاصل سرکاری سرپرستی کا ثبوت ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے مسلسل تیسرے دورِ اقتدار میں بھی مسلمانوں کو ہر طرح سے کچلنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔ جس کی ابتدا بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کرکے کی گئی تھی اور کئی تاریخی مساجد کے کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں