میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں اسرائیلی فوج کی رات سے بمباری ، 19 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی رات سے بمباری ، 19 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، غزہ سٹی میں اسرائیلی بمباری سے خاتون اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں رات سے اب تک 19 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ادھر اقوامِ متحدہ کے اداروں، ڈبلیو ایچ او، یونی سیف، انروا،نے انسدادِ پولیو مہم کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد جنگ بندی کے ایک اور مرحلے کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں توقف انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کے لیے ضروری ہے۔غزہ میں 12 روز جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں