میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی پر علی حسن زرداری کا سسٹم بدستور قابض

محکمہ آبپاشی پر علی حسن زرداری کا سسٹم بدستور قابض

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت ) محکمہ آبپاشی پر علی حسن زرداری کا سسٹم بدستور قابض، پریتم داس ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر غیرقانونی براجمان، منصور میمن، چیف انجینئرسردار شاہ، چیف انجینئر میر غلام علی ٹالپر سسٹم کا حصہ، آفتاب پرہیاڑ نامی فرنٹ مین پرونشل ہائی وے نوابشاہ اور کوسٹل ہائی وے حیدرآباد کے معاملات سنبھالنے لگا، تفصیلات کے مطابق سندھ کے محکمہ آبپاشی میں سابق صوبائی وزیر آبپاشی علی حسن زرداری کا سسٹم بدستور قابض ہے ، اطلاعات کے مطابق اربوں روپے کی کرپشن اور بیرون ممالک رقوم منتقل کرنے کے الزامات میں نیب اور اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا کرنے والا ایم ڈی سیڈا پریتم داس علی حسن زرداری کا فرنٹ مین ہے اور علی حسن زرداری کی آشیرباد سے ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر غیرقانونی براجمان ہے ، ذرائع کے مطابق چیف انجینئر منصور میمن، چیف انجینئر گڈو بیراج سردار شاہ اور چیف انجینئر میر غلام علی تالپور کوٹری بیراج علی حسن زرداری سسٹم کا اہم حصہ ہیں، ذرائع کے مطابق آفتاب پرہیاڑ نامی فرنٹ مین کوسٹل ہائی وے حیدرآباد اور پراونشل ہائی وے حیدرآباد کے تمام معاملات دیکھتا ہے ، ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار شام لال، جاوید میمن، گلاب اوڈ اور محمد علی شیخ بھی فرنٹ مین ہیں جو محکمہ آبپاشی کے اربوں روپے کے ٹھیکے لیتے ہیں اور اب محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں بھی علی حسن زرداری سسٹم کے مذکورہ ٹھیکیداروں نے پنجے گاڑنے شروع کر دیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں