میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے نے872غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا

ایس بی سی اے نے872غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

معزز عدالت کے احکامات کی تعمیل میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈیمالیشن اسکواڈ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بڑے پیمانے سمیت ڈسٹرکٹ ایسٹ،ساتھ ،سینٹرل ،کورنگی اور ملیر میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات،استعمال ارضی کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدام،سربمہراور دیگرقانونی ایکشن لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے معزز عدالت کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ناظم آباد پاپوش نگرمیں پلاٹ نمبر 1/1، سب بلاک 5-E اور پلاٹ نمبر 11/14، سب بلاک 5-C، پر چوتھی منزل کی آرسی سی چھتوں،ناظم آباد کے دیگرعلاقوں میں پلاٹ نمبر 4/4، سب بلاک 2-J، پر زیرتعمیرچوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں،آرسی سی کالمزاورشیٹرنگ،پلاٹ نمبر7/10، سب بلاک 2-H، پر چوتھی منزل کی دیواروں، پلاٹ نمبر4/11، سب بلاک 3-A، پر تیسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی کالمز،پہلی اور دوسری منزل کی چھت و کالمزکو رہائشی مکینوں کی سبب جزوی طورپر منہدم، انہدامی کاررئیاں میں شامل پلاٹز ، پلاٹ #7/8 کی ایم سی ایچ ایس ھل پارک ڈسٹرکٹ ایسٹ ،پلاٹ 54 اسٹریٹ 4 ماڈل کالونی ڈسٹرکٹ کورنگی ،پلاٹ #2/6.ائی ای ناظم آباد 1 ڈسٹرکٹ سینٹرل ،پلاٹ #7/38 ناظم آباد 3 ڈسٹرکٹ سینٹرل ،پلاٹ #ایس بی 7 بلاک 13-بی گلشن اقبال ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کی گئی۔ پلاٹ نمبر 3/8، سب بلاک 1-F، پر زیرتعمیرات پہلی منزل کی شیٹرنگ پلاٹ نمبر 2/4،، سب بلاک 2-C، پر دوسری منزل اور تیسری منزل پر رہائشی مکینوں کے سبب فرنٹ تعمیرات کومنہدم اور پلاٹ نمبر4/11، سب بلاک 3-A، پرمتعلقہ ایجنسیز کی مدد سے یوٹیلٹی کنکشنز کومنقطع کردیاگیا۔معززعدالت کے احکامات کی تعمیل میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر4/931، پر زیرتعمیرچوتھی منزل کی شیٹرنگ اور دیواروں،کو منہدم اور پلاٹ نمبر11/13، بی ایریا،پر تیسری منزل کی آر سی سی چھت،چوتھی پہلے سے منہدم شدہ تھی جبکہ گرانڈ تادوسری منزل میں مکینوں کی موجودگی کے سبب انہدام عمل نہیں کیاجاسکا جبکہ پلاٹ نمبر11/13، بی ایریا پر غیرقانونی تعمیرات میں متعلقہ ایجنسیز کی مدد سے یوٹیلٹی کنکشنز کومنقطع کردیاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں