میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کارساز روڈ حادثہ، گرفتار ملزمہ نتاشا کی جیل میں آئو بھگت

کارساز روڈ حادثہ، گرفتار ملزمہ نتاشا کی جیل میں آئو بھگت

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے کارساز روڈ پر ٹریفک حادثے میں گرفتار ملزمہ نتاشا کی جیل میں آ ئوبھگت جاری ہے ، ملزمہ نتاشہ کی دولت کی چمک نے جیل انتظامیہ کو اندھا کردیا۔ملزمہ نتاشا نے 19اگست کو کارساز روڈ پر اپنی تیز رفتارگاڑی سے باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا تھا، اس المناک حادثے میں چار شہری بھی زخمی ہوئے تھے ۔واقعے کا مقدمہ بہادرآباد میں تھانے میں درج ہے اور نتاشہ عدالتی حکم پر جیل کسٹڈی میں ہیں جہاں انہیں مختلف سہولیات حاصل ہیں۔جیل میں ملزمہ نتاشہ کو بہترین سہولیات فراہم کی جانے لگی ہیں، ملزمہ نتاشہ کے لئے وومین جیل کراچی میں الگ کمرہ مختص کیا گیا ہے ۔جیل ذرائع کے مطابق ملزمہ کی دیکھ بھال کے لئے چار قیدی خواتین کو خدمت گزاری پر رکھا گیا ہے ، ملزمہ کا کھانا پانی اور دیگر سامان روزانہ کی بنیاد پر جیل بھیجا جاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں