میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان کے 9رنز پر 2آؤٹ

دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان کے 9رنز پر 2آؤٹ

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی بیٹرز 26 رنز پر 6وکٹیں گنوانے کے باوجود 262رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔ لٹن داس نے 138رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تیسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 9رنز بنالیے ، اسے مہمان ٹیم پر 21رنز کی برتری حاصل ہے ۔ راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن لٹن داس نے شاندار سنچری بنا کر بنگلادیش کو مشکل صورتحال سے نکالا، پاکستان کی پہلی اننگز کے 274 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی 6وکٹیں صرف 26 رنز پر گر گئی تھیں۔6وکٹیں گرنے کے بعد مہدی حسن اور لٹن داس کے درمیان 165رنز کی میچ سیونگ پارٹنرشپ ہوئی۔ مہدی حسن میراز 78رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ لٹن داس نے 4 چھکوں اور 13چوکوں کی مدد سے 138 رنز بنائے ، وہ آغا سلمان کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 اور میر حمزہ نے 2 وکٹیں لیں، جبکہ ٹیم میں شامل ہونے والے اسپنر ابرار احمد کوئی وکٹ نہیں لے سکے ۔دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، گزشتہ اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے عبداللہ شفیق اس مرتبہ 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ نائٹ واچ مین کے طور پر بیٹنگ کے لیے آنے والے خرم شہزاد دوسری اننگز میں پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دوسرے اور آج کے دن کے آخری کھلاڑی تھے ، وہ کوئی رن نہ بناسکے ۔ دونوں ہی پاکستانی بلے بازوں کو حسن محمود نے آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 58، کپتان شان مسعود نے 57 اور سلمان علی آغا نے 54 رنز بنائے ۔ بنگلادیش کی طرف سے مہدی حسن میراج نے 5 وکٹیں لیں، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہید رانا نے ایک ایک آؤٹ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں