میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اطلاعات سیکریٹری کی اشیر باد،کنٹریکٹ پر تعینات ملازم کروڑوں کی اشتہاری ایجنسی کا مالک نکلا

وزیر اطلاعات سیکریٹری کی اشیر باد،کنٹریکٹ پر تعینات ملازم کروڑوں کی اشتہاری ایجنسی کا مالک نکلا

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

انفارمیشن افسر دانش میمن کی فائنل ٹیک نامی ذاتی اشتہاری ایجنسی قائم، اعلیٰ حکام ملی بھگت میں شامل
اشتہارات لینے والی 40سے زائد ایجنسیاں طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں ہیں، ذرائع
( رپورٹ:مسرور کھوڑو ) محکمہ اطلاعات سندھ میں وزیر اطلاعات اور سیکریٹری کی اشیرباد۔ کنٹریکٹ پر تعینات افسر کروڑوں روپے کی اشتہاری ایجنسی کا مالک بن گیا، انفارمیشن افسر اشتہارات کے عہدے پر براجمان دانش میمن نے فائنل ٹیک نامی اشتہاری ایجنسی قائم کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ اطلاعات میں مفادات کا واضح ٹکرائو سامنے آ گیا ہے۔ اشتہارات جاری کرنے کے ذمہ دار افسران نے اپنی اشتہاری ایجنسیاں رجسٹرڈ کروا لی ہیں اور انفارمیشن افسران کی بھی ذاتی اشتہاری ایجنسیاں ظاہر ہونے لگی ہیں۔ محکمہ اطلاعات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 2012کے دوران کنٹریکٹ پر بھرتی اور انفارمیشن افسر اشتہارات کے عہدے پر فائز دانش میمن نے لاکھوں روپے خرچ کر کے اشتہاری ایجنسی رجسٹرڈ کروائی ہے ، جبکہ دانش میمن کی تنخواہ صرف 70 ہزار روپے ہے ، ہزاروں روپے تنخواہ وصول کرنے والے افسر کی اشتہاری ایجنسی رجسٹرڈکر کے کے ناجائز فائدے اٹھا کر خطیر رقم کے گھپلے کیے گئے ہیں، جبکہ من پسند کنٹریکٹ پر بھرتی دانش میمن کو قواعد و ضوابط کے بر خلاف فنانشل پوسٹ سے بھی نوازا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات سے اشتہارات لینے والی 40سے زائد اشتہاری ایجنسیاں محکمے کے طے شدہ شرائط و ضوابط کے مطابق نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات میں افسران کی اشتہاری ایجنسیاں وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور سیکریٹری ندیم الرحمان میمن کے اشیرباد سے رجسٹرڈ ہوئی ہیں اور اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے افسران کی اشتہاری ایجنسیوں کو اشتہار جاری ہوتے ہیں اور بھاری رقم حصے کے طور پر اعلیٰ حکام کو بھی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور سیکریٹری ندیم الرحمان میمن نے افسران کو فارغ کرنے کے بجائے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں