میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمن نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمن نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کردی

جرات ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اپنے بیان میں سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ تاجروں کی (کل) بدھ کو ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مہنگائی اور ناجائز ٹیکس نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے، کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں جے یو آئی (ف) بزنس فورمز اس ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں