مہنگائی سے عوام نڈھال،سندھ حکومت 528 لگژری گاڑیاں خریدے گی
شیئر کریں
سندھ حکومت نے 528 نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاریاں کرلیں۔دستاویزات کے مطابق سندھ حکومت 398 ڈبل کیبن اور 130موٹرسائیکلیں خریدے گی۔۔ 45گاڑیاں اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو ملیں گی۔۔ 29 ریوو ہائی لیکس صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو دی جائیں گی۔۔ 27 فارچونرگاڑیاں ایڈیشنل چیف سیکریٹریز۔ کمشنرز۔ ایڈیشنل آئی جیز کو دی جائیں گی۔۔ 139فور بائی فور ڈبل کیبن گاڑیاں ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ملیں گی۔ تیرہ سو سی سی کی چوہترگاڑیاں سیکریٹریز۔ ایک ہزار سی سی کی انہتر گاڑیاں اے سی کو ملیں گی۔ دستاویزات کے مطابق چھ سو ساٹھ سی سی کی اڑتیس گاڑیاں۔ ایک ہزار سی سی کی انہتر گاڑیاں لی جائیں گی۔۔ بارہ سو سی سی کی ایک کار۔ تیرہ سو سی سی کی چوہتر گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ اٹھارہ سو سی سی کی دو کار اور اٹھارہ سو سی سی کی تئیس گاڑیاں لی جائیں گی۔۔ ایک پیٹرولنگ موبائل۔ ایک گاڑی ہائی ایس پندرہ نشستوں والی خریدی جائے گی۔۔ ایک سو انتالیس فور بائی فور ڈبل کیبن۔ دو روکو ڈبل کیبن گاڑیاں خریدی جائیں گی۔۔ ایک فور بائی فور سنگل کیبن۔ انتیس ریوو ہائی لیکس گاڑیاں اور سترہ فارچونر گاڑیاں خریدی جائیں گی۔