میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
5 وزارتوں میں 28 اداروں کو مکمل بندکردیا گیا

5 وزارتوں میں 28 اداروں کو مکمل بندکردیا گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی نے 5 وزارتوں میں 28 اداروں کو مکمل بند اورایک لاکھ 50 ہزارکے قریب خالی آسامیاں ختم کرنے کی سفارشات پیش کردیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکومتی ڈھانچے کے حجم اور اخراجات میں کمی پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور رانا تنویر سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی حکومت کی رائیٹ سائزنگ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی نے تجاویز پیش کیں۔ کمیٹی نے وزارت امورکشمیر وگلگت بلتستان اور وزارت سرحدی امور کو ضم کرنے کی تجویز دی جبکہ اجلاس میں 5 وزارتوں میں 28 اداروں کو مکمل بند کیے جانے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔5 وفاقی وزارتوں میں اصلاحات اور ایک لاکھ 50 ہزارکیقریب خالی آسامیاں ختم کرنیکی سفارشات دی گئیں اور تجویز دی گئی کہ وزارتیں ختم یا ضم کرنے سے گریڈ ایک سے 16 تک متعدد اسامیاں بتدریج ختم کی جاسکیں گی۔کمیٹی نے ہنگامی بنیادوں پر بھرتیوں پرمکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش بھی کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومتی اخراجات میں کمی ہماری ترجیح ہے، ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد قومی خزانے پربوجھ کم کرنا، عوام کوسہولت دیناہے۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے اور قومی خزانے پربوجھ اداروں کوختم یا ان کی نجکاری کی جائے، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خود نگرانی کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں