سندھ بلڈنگ ، شرقی میں کمرشل تعمیرات کیلئے ضیاء کالا سرگرم
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
ضلع شرقی میں کمرشل تعمیرات کے لیے سندھ بلڈنگ کے ڈی جی سسٹم نے ضیاء کالے کی خدمات حاصل کرلی ہیں ، اس مقصد کے لیے ڈائریکٹر آصف رضوی اور ضیاء کالے سے معاملات طے کیے ہیں ، پتالگا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کرنے والے بلڈر سے کروڑوں روپے وصول کیے جاچکے ہیں ، کمرشل بلند عمارتوں کی تعمیر دھڑلے سے جاری ہے ، اس کا واضح ثبوت پی ای سی ایچ ایس ، علامہ اقبال روڈ پرپلاٹ نمبر 2/S75 پر غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دینا ہے ، اسی طرح خداداد کالونیA17/1 پر کمرشل عمارت کی اجازت دی گئی ہے ، بلڈر سے اس مقصدکے لیے خطیر رشوت بٹوری گئی ہے ، یاد رہے کہ سندھ بلڈنگ ڈی جی سسٹم کی وجہ سے سرکاری خزانے کو محصولات کی مد میں ماہانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ، جس جانب سے حکام نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔