سندھ ہائیکورٹ، غیرقانونی سائن بوڑز ہٹانے کا حکم،مقدمات بھی درج ہوں گے
شیئر کریں
کراچی میں سرکاری املاک اور عوامی مقامات پر سائن بورڈز سیاسی بینرز اور اشتہارات لگانے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کے ڈی اے ڈی ایچ اے اور دیگر کو شہر بھر سے سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری املاک اور عوامی مقامات پر سائن بورڈز،سیاسی بینرز اور اشتہارات لگانے کا کیس کی سماعت ہوئی سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ نے مئیر کراچی اور دیگر پر برہمی کا اظہار کیا عدالت نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے اور چار ہفتوں میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عملدرآمد نہ کیا تو مئیرکراچی،ڈی جی کے ڈی اے اوردیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی،جبکہ عدالت نے غیر قانونی سائن بورڈز لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ جس نے بھی غیر قانونی سائن بورڈز لگائے ہوئے ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج کرکے رپورٹ پیش کی جائے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے سرکاری املاک پر سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دیا تھا،کے ایم سی نے اپنے رولز میں سرکاری املاک پر سائن بورڈز لگانے میں شامل کردیا ہے۔