میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کردی گئی) نوٹی فکیشن جاری(

بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کردی گئی) نوٹی فکیشن جاری(

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت بڑھنے کے باعث اگست کے بجلی بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، تاہم لائف لائن صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ کی مداخلت پر نیپرا نے پروریٹا بل جاری کرنے سے روکتے ہوئے درست میٹرریڈنگ اور اضافی رقم شہریوں کو واپس کرنے کا حکم دے دیا، نیپرا نے حکمنامہ پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے 30 روز میں رپورٹ طلب کرلی اور کہا ہے کہ حکم عدولی پر ذمہ دار افسروں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، اس سلسلے میں نیپرا حکام نے پروریٹا بلوں کیخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، اپنے فیصلے میں نیپرا نے ڈسکوز کو پرو ریٹا بل جاری کرنے سے روک دیا، نیپرا نے اصل یونٹس کے مطابق صارفین کو بجلی بل بھجوانے کا حکم دیا ہے، پرو ریٹا بنیاد پر اپریل سے جون 2024ئ￿ تک اصل بل کے علاوہ تمام یونٹس صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ نیپرا کا حکم نامہ 7 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں پرو ریٹا کی بنیاد پر جاری ہونے والے بل تاخیر سے جمع کرانے والوں کی اضافی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے، لیٹ پیمنٹ وصولی کی رقم 30 یوم میں صارفین کو واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نیپرا نے ڈسکوز کو واپس کردہ رقم بجلی بلوں میں دوبارہ وصول کرنے سے بھی روک دیا ہے، نیپرا نے مینوئل کے مطابق بل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے ڈسکوز کو درست میٹر ریڈنگ کرنے، میٹر کی تصاویر بلوں پر واضح کرنے کا بھی حکم دیا ہے، نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کو بلوں کی بروقت درستگی کا بھی کہا گیا ہے، تمام ڈسکوز کو خراب میٹر فوری تبدیل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں