میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرأت کی خبر پر ایکشن ، درخت چورمیر حسن عہدے سے فارغ

جرأت کی خبر پر ایکشن ، درخت چورمیر حسن عہدے سے فارغ

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) روزنامہ جرأت کی خبر پر ایکشن، محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او ثناء اللہ بلیدی سسٹم کا اہم کارندہ میر حسن شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، تفصیلات کے کے مطابق مٹیاری ضلع میں محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او ثناء اللہ بلیدی کے سسٹم کی جانب سے سرکاری زمینوں پر قبضوں اور قیمتی وقت قدیمی درختوں کی چوری پر روزنامہ جرات کی خبروں پر محکمہ جنگلات نے ایکشن لیتے ہوئے سسٹم سرغنہ میر حسن شاہ کو معطل کردیا ہے، چیف کنزرویٹر ریاض احمد وگن نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہالا فاریسٹ رینج کے افسر میر حسن شاہ کو عہدے سے ہٹا کر عبدالغفور سیال کو تعینات کردیا ہے، عبدالغفور پہلے ٹھٹہ ضلع گھوڑا باری فاریسٹ رینج میں تعینات تھے، اس کے علاوہ کراچی کے کوسٹل فاریسٹ ڈویڑن کے افسر عبدالعزیز بلوچ کو گھوڑا باری فاریسٹ رینج کی اضافی چارج دی گئی ہے، میر حسن شاہ ڈی ایف او ثناء اللہ بلیدی سسٹم کا سرغنہ تھا اور ڈی ایف او کی سرپرستی میں محکمہ جنگلات سے ماہانہ کروڑوں روپے کی غیرقانونی کمائی کی جا رہی تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں