میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائٹ ایریامیں پانی چوری کا بھانڈا پھوٹ گیا

سائٹ ایریامیں پانی چوری کا بھانڈا پھوٹ گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) مئیر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی ناک کے نیچے کھربوں روپے کی پانی چوری کا بھانڈہ نڈر بے باک اور جواں سال ملازم سائٹ ایریا واٹر کارپوریشن ٹیکسیشن آفیسر اخلاق بیگ نے پھوڑ دیا ورلڈ بینک کے افسران بھی ہکا بکا ‘ واضح رہے اخلاق بیگ شہریوں کے پانی پر ڈاکہ زن سرکاری و سیاسی مافیا کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے انھوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر پانی مافیا کے مکروہ چہروں سے نقاب اتار پھینکی سائٹ ایریا پانی مافیا کی کھلی سرپرستی متعلقہ ایکسین مشتاق کررہا تھا اخلاق احمد کو کور کمانڈر کراچی نے دن ایک بجے طلب کرلیا اہم ذرائع واٹر کارپوریشن کی راشی و کرپٹ مافیا سمیت سیاسی و سرکاری پانی مافیا میں کھلبلی مچ گئی یاد رہے کہ سائٹ ایریا میں شکیل پانی مافیا سمیت سیاسی و سرکاری سرپرستی میں سب سوئل کے نام پر میٹھا پانی زیر زمین لائنوں سے سینکڑوں فیکٹریز کو سپلائی کیا جارہا تھا جس کی چوری میں ترجمان سائٹ لمیٹیڈ اویس اقبال بھی براہ راست ملوث تھا جبکہ اویس اقبال کے پاس خود بھی سب سوئل پانی کا لاسنس بطور کھلی چھوٹ موجود ہے مزکورہ چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہونے پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاک آرمی سے بے رحم آپریشن کی اپیل کردی تاکہ شہریوں کو ٹینکر و دیگر مافیا سے نجات مل سکے جبکہ اس کیس سے دیگر تحقیقاتی اداروں کو الگ کرنے کی درخواست بھی کردی ادھر دوسری طرف جرات انوسٹیگیشن سیل نے اپنے ذرائع سے ایک اور پانی مافیا کی کروڑوں اربوں روپے کی چوری پکڑ لی جسکی اطلاع واٹر بورڈ کے کچھ اہم ذرائع کو بھی دے دی گئی واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل ناظم آباد نمبر 1 مشہور چمن سینمائ￿ کے سامنے واٹر کارپوریشن کی لائن توڑ کر عرصہ دراز سے اربوں روپے کی پانی چوری کا غیرقانونی دھندا و راج جاری ہے مزکورہ لائن مشہور برانڈ ‘ پیپسی کولا اور منرل واٹر ایکوفینا بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی کو دی گئی ہے یاد رہے کہ پیپسی اور منرل واٹر بھی میٹھے پانی سے ہی بنتا ہے اس اربوں کی پانی چوری کا سرغنہ ‘ اِبراھیم نامی شخص ‘ ہے جسے واٹر بورڈ سمیت مختلف سیاسی و پریشرز گروپ کی مکمل سرپرستی و حمایت حاصل ہے واٹر بورڈ کی راشی انتظامیہ شہریوں کیلے کربناک عذاب و انتقام کی شکل اختیار کر گئی ہے بعض راشی و کرپٹ افسران نے اپنے منصب عہدے و اختیارات کو مالی و ذاتی مفادات کے تحت فروخت کردیا ہے مزکورہ افسران کی سروس پروفائل بک انکی بھرتی و تیز ترین ترقیاں اور بھرتی سے قبل اور ادارے میں قدم رکھنے کے بعد انکا طرز رہائش گاڑی بنگلہ بینک اکاؤنٹ جائدادیں بزنس سے متعلق اگر صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں تو شہریوں بلکہ پاکستان بھر کے عوام کے ہوش اڑ جائینگے دوسری جانب شفاف تحقیقات کے زریعے ہوشربائ￿ انکشافات کی ایک نئی سیریل کا باب کھل جائگا جبکہ شہریوں پر ٹینکر و بوتل مافیا کی اصل کہانی انکے پس منظر میں موجود کردار و حقیقت کا بھی علم ہو جائگا اس گورکھ دھندے کے ایسے کردار بھی بے نقاب ہونگے جنھیں شہری و عوام اپنا مسیحا مانتے ہیں انکی اصلیت بھی شہریوں کیلے شدید کرب و دھچکے کا باعث ہوگی محکمے کے بااعتماد و باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اخلاق بیگ کے ہوشرباء انکشافات کے بعد ان پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا اور ان پر پانی مافیا کے دہشت گردوں نے گولیوں کی بوچھاڑ بھی کی مگر خوش قسمتی سے انکی جان بچ گئی دوسری طرف ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ کیس ایک طاقتور ایجنسی نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اخلاق بیگ اور انکے بچوں کا تحفظ ریاست کی زمہ داری ہے جبکہ سپریم کورٹ کو بھی اس سنگین صورتحال کا از خود نوٹس بھی لینا چاہے اور کراچی رجسٹری کے سابق دو رکنی بینچ کے فیصلوں اور ان پر عملدرآمد کی تاحال رپورٹس بھی طلب کرنا چاہے ابہام کی صورت میں کئی چیزیں واضح ہو جائنگی جبکہ رپورٹس دیگر مراحل میں معاون و مددگار بھی ثابت ہونگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ واٹر کارپوریشن میں ایک بڑے اور بے رحم آپریشن کہ تیاری کی نوید ہے جس کے باعث ملوث سرکاری و سیاسی مافیا نے ابھی سے اپنے آقاؤں کے گرد طواف شروع کردیا ہے ذرائع کہتے ہیں مگر انھیں ناکامی کا سامنا ہے انھیں ہری جھنڈی دیکھا دی گئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ گیم و گیند ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ہے ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی کا بھی بچ نکلنا نا صرف مشکل بلکہ ناممکن ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر و ڈپٹی مئیر سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں