میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیرسے مسلح مزاحمت ختم ہو گئی ہے تو ہزاروں کشمیری کیوں قید ہیں ، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیرسے مسلح مزاحمت ختم ہو گئی ہے تو ہزاروں کشمیری کیوں قید ہیں ، محبوبہ مفتی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پلوامہ میں ایک کشمیری پنڈت کے قتل سمیت کشمیریوں کے قتل کے حالیہ واقعات پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اگر وادی کشمیر سے مسلح مزاحمت ختم ہو گئی ہے تو پھر بھارت نے عسکریت پسندی کے نام پر ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میںکیوں قید کررکھا ہے ؟کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے یہ ردعمل پلوامہ کے دورے کے دوران حال ہی میں قتل ہونے والے ایک بینک کے سیکورٹی گارڈ سنجے شرما کے اہل خانہ سے ملاقات میں ظاہر کیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے سنجے کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا تھاجب وہ بازار جارہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف توبھارتی حکومت عسکریت پسندی کے نام پر ہزاروں کشمیریوںکو جیلوں میں قید کر رکھا ہے ، ہماری املاک اور گھروں کو ضبط کیاجارہا ہے اور این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسی تحقیقاتی اداروں کی طرف سے چھاپوںکا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں