سندھ بلڈنگ،283 عمارتوں پر نمائشی کارروائی سے اربوں کی کمائی
ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نمائشی کارروائیوں کا ڈائریکٹر جنرل کی سرپرستی میں جاری ہے ، ذرائع کے مطابق 283 عمارتوں پر نمائشی کارروائیاں کرکے اربوں روپے کمائے گئے ہیں ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع وسطی میںجن عمارتوں پر ایکشن لیا گیا انہیں دوبارہ تعمیر کی اجازت مل گئی ہے جبکہ انہدامی کارروائی کے دوران میں فی عمارت لاکھوں روپے وصول کرکے خانہ پری کا عمل مکمل کیا گیا ہے ، اس وقت بھی بغیر نقشے اور منظوری کے غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ شہر بھر میں دھڑے سے جاری ہے،ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے دانستہ جعلسازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہدامی کارروائیوں کا ڈھونگ رچا رکھا ہے ۔