پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار
شیئر کریں
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو حراست میں لے لیا۔پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنمارؤف حسن کو گرفتارکرلیا، پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ کس کیس میں گرفتار کیا ہے، تاہم پولیس نے گرفتاری کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پولیس پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان ساتھ لے گئی۔پولیس نے قیدی وین بھی پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ پہنچا دی پولیس نے مرکزی دفتر کو چاروں جانب سے گھیر لیا اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والا راستہ بند کردیا گیا، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن سیکرٹریٹ میں موجود تھے، ویمن پولیس بھی تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہرموجود رہی۔دریں اثنا، پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے میں مصروف ہے۔