میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام

پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 3 دہشت گردوںنے 21 اور 22 جولائی کی درمیانی شب ضلع دیر میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے گھیرے میں لے لیا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے متواتر اپنے بارڈر کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کرتا ا?یا ہے، توقع ہیکہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال سے روکے گی، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہیکہ پاکستانی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدیں محفوظ بنانے کے لیے پْرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں