پاکستان سے دہشت گردی ختم کرکے دم لیں گے، وزیراعظم
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا عفریت ختم کرکے دم لیں گے ۔ایک بیان میں وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی مرکز صحت پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔انہوں نے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 2جوانوں، 2 بچوں، خواتین ہیلتھ ورکرز اور چوکیدار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے شہدا کے لیے مغفرت اور اُن کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردی کا عفریت ختم کرکے دم لیں گے ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم اور افواجِ پاکستان شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بزدل دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، یہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔