میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جسٹس مشیر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت،سردار طارق ، مظہر عالم رضامند

جسٹس مشیر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت،سردار طارق ، مظہر عالم رضامند

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔ جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی، ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی۔ جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے مزید لکھا کہ موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جس میں ایڈہاک ججز کے لیے 4 ناموں پرغور ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں