میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آفاق احمدایم کیوایم پاکستان سے اتحادکرنے پرراضی

آفاق احمدایم کیوایم پاکستان سے اتحادکرنے پرراضی

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) سندھ حکومت کے نئے بلدیاتی قانون کیخلاف آفاق احمد متحدہ پاکستان سے اتحاد کرنے پر راضی ہو گئے مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شاہد فراز کی سربراہی میں بہادرآباد جانے والے وفد نے متحدہ قیادت کو اہم پیغام پہنچا دیا جی ڈی اے اور پی ٹی آئی نے بھی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروا دی. تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مہاجر قومی موومنٹ کا وفد بہادرآباد مرکز پہنچا تھا جس میں شاہدفراز، ڈاکٹرنگہت فاطمہ ، فیصل اور ساجدخان شامل تھے وفد کی جانب متحدہ قیادت کو آفاق احمد کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے رواں ماہ دونوں جماعتوں کے سربراہان کی ملاقات بھی متوقع ہے. متحدہ پاکستان حالیہ دنوں سندھ سرکار کے نئے بلدیاتی قانون کیخلاف تحریک چلانے کی تیاریوں میں مصروف ہے اس ضمن میں گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پر سندھ کی اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں اہم فیصلے زیر غور آئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی جانب سے لوکل گورنمنٹ کے کالے قانون کیخلاف جاری احتجاجی تحریک پر غور و غوض کیا گیا ہے۔اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے محمد حسین خان،خواجہ اظہار الحسن،جاوید حنیف،پی ٹی آئی کی جانب سے خرم شیر زمان،بلال غفار،محمد حاکم اور جی ڈی اے کے سردار رحیم،بیرسٹر حسنین مرزا نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ ایک بھرپور احتجاج کیا جائے اور اس احتجاج کی تیاریاں کرنے کیلئے اندورن سندھ کے ڈویڑنوں میں کورڈنیشن کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی جس کاپہلا اجلاس حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائیگا اور عدالتوں میں لوکل گورنمنٹ 2013 بل کیخلاف پٹیشن داخل کی جائینگی اس کے ساتھ ساتھ احتجاجی ریلیوں میں سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کی شرکت کیلئے ایک دوسرے سے رابطہ بھی کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں