میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت ،غیرقانونی، خطرناک بل بورڈز ہٹانے کا حکم

سندھ حکومت ،غیرقانونی، خطرناک بل بورڈز ہٹانے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ حکومت نے بارشوں کے پیش نظر غیرقانونی اور خطرناک بل بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا ۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ڈویژنل کمشنر اور سیکریٹری بلدیات کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے صوبے بھر میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔تیز ہواؤں اور بارش کے سبب یہ بل بورڈ انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اس لئے انہیں فوری طور پر ہٹا یا جائے ۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے ہی تمام خطرناک بل بورڈز کو سپریم کورٹ نے بھی ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں