میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محمد زبیر نوازباجوہ ملاقات کی تفصیلات سامنے لائیں ، ن لیگ کی قانونی کارروائی کی دھمکی

محمد زبیر نوازباجوہ ملاقات کی تفصیلات سامنے لائیں ، ن لیگ کی قانونی کارروائی کی دھمکی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کی نواز شریف کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے لندن ملاقات کی بات جھوٹی ہے ، نواز شریف جنرل باجوہ سے ملاقات کی بات کو مسترد کرتا ہوں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا محمد زبیر صاحب ایسی بات کرگئے ہیں جس سے ان کو کافی الجھن آسکتی ہے ، محمد زبیر نواز شریف باجوہ ملاقات کی تفصیلات تو سامنے لائیں، وہ بتائیں کب ملاقات ہوئی، کب باوجوہ یہاں سے گئے ، نوازشریف جس قد کاٹھ کے لیڈر ہیں ان کی کوئی بھی ملاقات اور مصروفیت چھپی نہیں رہ سکتی۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی نوازشریف جس قد کاٹھ کے لیڈر ہیں ان کی کوئی بھی ملاقات اور مصروفیت چھپی نہیں رہ سکتی۔ ، اس کے قانونی نتائج ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ محمد زبیر کی بات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جب بھی ملک کو خطرات ہوئے پوری قوم یکجا ہوئی ہے ، نیشنل ایکشن پلان منظورکیا گیا اور اس کے خاطر خواہ نتائج نکلے ، دہشتگردی سے نارمل پروسیجر سے ہٹ کر نبرد آزما ہونا پڑتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں