میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طویل لوڈشیڈنگ پرعوامی ردعمل قابو سے باہر ہوسکتا ہے، علی امین گنڈا پور کی دھمکی

طویل لوڈشیڈنگ پرعوامی ردعمل قابو سے باہر ہوسکتا ہے، علی امین گنڈا پور کی دھمکی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 12 گھنٹوں سے زیادہ لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ عوامی ردعمل قابو سے باہر ہو جائے لہٰذا وفاقی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران صوبے میں لوڈشیڈنگ کی تازہ صورتحال، ریکوری اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ ایک ماہ میں کے پی حکومت کے تعاون سے ایک ارب روپے کی ریکوری کی گئی، پیسکو کی تنصیبات اور عملے کو پولیس کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ، عیدالاضحیٰ میں زیرو لوڈشیڈنگ کا وعدہ گیا گیا تھا لیکن عملدر آمد نہیں ہوا، عید کے موقع پر بیشتر علاقوں میں 12 سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی گئی، بجلی کی بندش کے سبب یکم مئی سے اب تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف 81 احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں خواتین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی سے جڑے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت مکمل تعاون کررہی ہے ، افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کر رہی، عید کے موقع پر بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں