عید الاضحی پر اضافی کرایے، ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم شروع
شیئر کریں
سینئر وزیر ٹرانسپورٹ،اطلاعات اور ایکسائز و ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کی جانب سے پی ٹی اے ، آر ٹی اے اور ڈی آر ٹی اے کے افسران و عملہ نے پورے سندھ میں عید الاضحی کے موقع پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم شروع کی ہے ، ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے تعاون سے شروع کی گئی اس مہم کا مقصد عید کے موقع پر اپنے والدین اور عزیز و اقارب سے ملنے جلنے والے مسافروں کو اضافی اور ناجائز کرایوں سے محفوظ رکھنا ہے ۔مہم کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے ، مسافروں کو موقع پر ہی اضافی کرایہ واپس کروایا گیا ہے اور اضافی کرایوں کی وجہ سے جرمانے عائد کیے گئے ہیں،سندھ کے مختلف شہروں میں چیک کی گئی گاڑیوں کی تعداد4121 تھی جبکہ مسافروں کو 49,46,150 اضافی کرایہ واپس کروایا گیا ۔ٹرانسپورٹرز سے 35,69,550 روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔