90فیصد سوسائٹیز کراچی میں، ڈائریکٹر آفس حیدرآباد منتقل
ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی کی 339 سوسائٹیز کے مکینوں کو رجسٹرار سے ملنے حیدرآباد جانا پڑے گا ۔۔سندھ کی نوے فیصد سوسائٹیز کراچی میں مگر ڈائریکٹر آفس حیدرآباد منتقل کردی گئیں وزیراعلیٰ کے مشیر احسان مزاری کے اجلاس کی دستاویزی تفصیلات سامنے آگئیں رجسٹرارز کو تعیناتی اور الیکشن کمیٹی سے متعلق احکامات جاری کرنے روک دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اختیارات رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سے لے کر ڈائریکٹر کو دے دئیے گئے ، عدالتی احکامات کے باوجود مخصوص سوسائیٹز میں ایڈمنسٹرز تعینات کردیئے ذرائع کے مطابق رجسٹرار کوآپریٹو کو ڈائریکٹر سے ہدایات لینے کا حکم جاری کردیا ، سندھ کوآپریٹو ایکٹ 2020 کے تحت رجسٹرارکے 119 اختیارات بھی ختم کردیئے گئے۔