میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگی بجلی ،صارفین سولر انرجی پر منتقل ہو کر نیشنل گرڈ سے نکلنے لگے

مہنگی بجلی ،صارفین سولر انرجی پر منتقل ہو کر نیشنل گرڈ سے نکلنے لگے

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

مہنگی بجلی سے چھٹکارا پانے کیلئے صارفین اور صنعتکار نیشنل گرڈ سے نکلنے لگے ۔رپورٹ کے مطابق عوام اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے مہنگی سرکاری بجلی پر انحصار سے انکار کردیا اور صارفین سولر انرجی پر منتقل ہو کر نیشنل گرڈ سے نکلنے لگے ۔ تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی کھپت میں کمی کا ڈیٹا نیپرا میں جمع کروادیا ہے ۔حکومت کی فراہم کردہ بجلی کی مانگ میں مسلسل کمی کا رجحان ہے اور فیصل آباد کے انڈسٹریل سیکٹر کے علاوہ ملک بھر میں بجلی کے گھریلو اور صنعتی صارفین حکومت کی فراہم کردہ بجلی پر انحصار کم کررہے ہیں۔دستاویز کے مطابق لاہور الیکٹرک میں بجلی کی صنعتی طلب 15فیصد جبکہ گھریلو ڈیمانڈ 3 فیصد کم ہوگئی، گوجرانوالہ میں 0.13 فیصد گھریلو اور 4.7 فیصد صنعتی صارفین نے گیپکو سے بجلی خریدنا بند کردی۔میپکو میں صنعتی شعبے کی بی تھری کیٹگری کی بجلی طلب26فیصد گرگئی، پشاور الیکٹرک کی گھریلو کھپت میں 9.1فیصد، کمرشل3.2فیصد اور انڈسٹریل سیل میں 17.2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔دستاویز کے مطابق فیصل آباد میں بجلی کی گھریلو طلب تو 11 فیصد کم ہوگئی البتہ صنعتوں میں بجلی کی سیل 18 فیصد بڑھ چکی ہے ۔ نیپرا کوفراہم معلومات میں آئیسکو نے اسلام آباد میں صنعتیں بند ہونے کو انڈسٹریل ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ قرار دیا ہے ۔دوسری جانب حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ڈیٹا نہ دینے پر نیپرا حکام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حیسکو کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں