میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہوں، رؤف حسن

چیف جسٹس فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہوں، رؤف حسن

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن نے کہا ہے کہ کورکمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران رؤف حسن نے کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے کب رجوع کیا جائے گا؟ اس کا حتمی فیصلہ لیگل ٹیم نے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ بانی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے حوالے سے ایف آئی کی تحقیقات میں شامل ہوں گے ۔پی ٹی آئی ترجمان نے اعتراف کیا کہ کور کمیٹی کے کچھ ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے ایکس پر جاری ویڈیو کے ایک حصے پر اعتراض تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں ویڈیو سے متعلق بحث ہوئی، جن کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں 14 سے 15سیکنڈ کے مخصوص حصے کو نہیں آنا چاہیے تھا۔رؤف حسن نے مزید کہا کہ کمیٹی کے کچھ لوگوں نے کہا ویڈیو میں ادارے سے متعلق بات نہیں آنی چاہیے تھی، ویڈیو میں اس وقت کے حکمراں اور آج کے حکمراں میں مماثلت دکھانا مقصد تھا۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں صرف مماثلت تلاش کی گئی کہ اس وقت پاکستان کے کیا حالات تھے ، ویڈیو کا تمام مواد ہمارا تخلیق کیا ہوا نہیں ایک ایک لفظ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ سے نکالا ہے ۔ پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بدھ کو ایف آئی اے نے مجھے ، عمر ایوب، گوہر خان کو بلایا ہے ، ضرور جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں