میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 28 افراد جاں بحق

تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 28 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلوچستان کے ضلع واشک میں تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور22 زخمی ہوگئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور بس کے ٹائر برسٹ ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیںزخمیوں اور میتوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا، طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا جائیگا۔لیویز حکام نے بتایا کہ حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ اسمٰعیل مینگل نے بتایا کہ مسافر کوچ رات کو تربت سے روانہ ہوئی تھی، اور صبح 4 بجے کے قریب حادثہ پیش آیا۔انہوںنے کہاکہ جائے وقوعہ پر موبائل نیٹ ورک اور قریب کوئی آبادی نہ ہونے کے باعث لیویز کنٹرول کو اطلاع تاخیر سے ملی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع واشک میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بس حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے ، انہوںنے کہاکہ بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں