میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی ایل، خاتون خلاف ضابطہ لیگل اینڈ کمرشل ہیڈ مقرر

پی پی ایل، خاتون خلاف ضابطہ لیگل اینڈ کمرشل ہیڈ مقرر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں لیگل اینڈ کمرشل ہیڈ کے عہدے سے سینئر و باصلاحیت افسر کو ہٹا کر من پسندی کے بنیاد پر غیر تربیت یافتہ خاتون کی خلاف ضابطہ تعیناتی کا ایک اور انکشاف ہواہے، منیجنگ ڈائریکٹر عمران عباسی اور چیف افسر سکندر میمن کے گٹھ جوڑ سے قیمتی معدنیات کی خرد برد کے لیے سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے اور نوکریوں کے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، لیکن ادارے میں من پسندی، خلاف ضابطہ و غیرقانونی امور پر متعلقہ حکام نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں ایم ڈی عمران عباسی کی جانب سے سینئر افسر علی جعفر کو لیگل اینڈ کمرشل ہیڈ کے عہدے سے ہٹا کر بغیر اشتہار جاری کیے ایک غیر تربیت یافتہ شانزے بیگ نامی خاتون کو تعینات کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کے پاس ان کا کوئی سابقہ تجربہ بھی نہیں ہے لیکن ایم ڈی عمران عباسی اور ان کے ماتحت چیف افسر سکندر میمن کی نوازش سے شانزے بیگ کو مقرر کردیا گیا ہے کیونکہ ان کے گہرے اور ذاتی تعلقات بھی بتائے جا رہے ہیں ، پی پی ایل کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ عمران عباسی اور سکندر میمن اہم عہدوں کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتی معدنیات کی خرد برد، سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے، نوکریوں سے نکالنے اور دیگر من پسند فیصلے کرنے میں مصروف ہیں ، اس ضمن میں ایم ڈی پی پی ایل عمران عباسی سے موقف لینے کے لیے بار بار کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں